تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پولیس اور فوج فسادات پر قابو پانے میں ناکام ہو گئیں، کرغیز صدر

جنگ نیوز -
بشکیک…کرغیزستان کی عبوری صدر روزہ اوٹن بایوا نے کہا ہے کہ فسادات کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد176 سے کہیں زیادہ ہے اور کم از کم18 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں اور کرغیز فوج اور پولیس ملک کے جنوبی حصہ میں جاری فسادات پرقابو پانے میں ناکام ہوگئی ہیں? ادھر سرحدی علاقوں سے ہزاروں افراد ازبکستان میں داخل ہوگئے ہیں ? ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کرغیزستان کی عبوری صدر روزہ اوٹنا بایو نے کہا ہے کہ فسادات کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد176 سے کئی گناہ زیادہ ہے اور اکثر ہلاک شدگان کو اسلامی روایات کے مطابق جلد ہی دفنایا گیا ہے جبکہ کم از کم18ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں ? رپورٹ کے مطابق عبوری صدر نے کہا ہے کہ کرغیز فوج اور پولیس ملک کے جنوبی حصہ میں جاری فسادات پرقابو پانے میں ناکام ہوگئی ہیں اس لئے وہ روسی رہنماو?ں سے روسی فوج کی تعیناتی کے لئے مذاکرات کررہی ہیں ،تاہم ماسکو نے فوج بھیجنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بڑی تعداد میں امدادی سامان بھیجنے کا حکم دیا ہے ? رپورٹ کے مطابق فساد کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ? اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کرغیز گرپوں کی جانب سے ازبکوں کے مکانات اور کاروباری مراکز کو جلانے اور منظم مسلح گروپوں کی جانب سے اوش شہر میں حملوں کے بعد حالات خراب ہو ئے ہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.