5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:ذوالفقار مرزا کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنیوالا آرکیٹکٹ گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن سے صوبائی وزیر داخلہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ? کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار کے گھر باہر بجلی اور مختلف وجوہات پر احتجاج کرنے والے ثمر علی خان نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص صوبائی وزیر داخلہ کے گھرکے باہر شراب کے نشے میں دھت ہوکر مظاہرہ کررہاتھا جبکہ وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی جس کے نتیجے میں متعلقہ تھانہ کو اطلاع دی گئی جس پر درخشاں تھانے کے اہلکاروں نے ملزم ثمر علی خان کو گرفتار کرلیا اور اے ایس آئی اشراق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے،گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ نقص امن اور شراب کے استعمال کی مختلف دفعات کے تحت کیا گیا ہے?دوسری طرف جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر علی خان نے کہا کہ وہ پیشے کے لحاظ سے آرکیٹکٹ ہے اور مختلف سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیتا رہتا ہے? انہوں نے بتایا کہ ان کا اپنا سستا تندور ہے، جبکہ انصاف ویلفیئر ٹرسٹ کا چیئرمین بھی ہوں?