تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ:کانگو وائرس کے شبہ میں زیر علاج ایک اور مریض فارغ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے فاطمہ جناح چسٹ ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں زیر علاج ایک اور مریض کو فارغ کردیاگیا تاہم دو مریض ابھی بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ? فاطمہ جناح چسٹ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکڑ آدم خان نے جیو نیوز کو بتایاکہ بلوچستان کے علاقے ژوب سے ولی خان نامی شخص کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پچھلے کئی روز سے ہسپتال میں داخل عبدالجبارکی حالت پہلے سے بہتر ہے انہوں نے بتایا کہ تمام مریضوں کو کانگو وائرس کا مرض مویشیوں کی وجہ سے ہوا ہے تمام مریض مویشیوں کے کاروبارسے منسلک ہیں اس لئے بد احتیاطی کے باعث انھیں یہ مرض لاحق ہوا ہے?انہوں نے کہا کہ مال مویشی کا کاروبار کرنے والے اور پالنے والے اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے مکمل احتیاط کریں تاکہ وہ اس موذی مرض سے بچ سکیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.