تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عالمی سطح پرنئی گاڑیوں کی فروخت میں7 فیصد اضافے کا امکان

جنگ نیوز -
نیویارک …رواں سال عالمی سطح پرنئی گاڑیوں کی فروخت میں سات فیصد اضافے کا امکان ہے?ایک بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ایلکس پارٹنر ریسرچ گروپ کے مطابق نئی گاڑیوں کی فروخت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اس سال پوری دنیا میں چھ کروڑ80 لاکھ نئی گاڑیاں فروخت ہونے کی توقع ہے?رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر چین میں اگلے پانچ سال میں2کروڑ جبکہ امریکا میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں12فیصد اضافے کا امکان ہے? رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ2014 تک نئی گاڑیوں کی فروخت کے رجحان میں آٹھ کروڑ 70 لاکھ یونٹس تک اضافے کا امکان ہے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.