تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

زرداری2013 تک صدر رہینگے ،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،تاثیر

جنگ نیوز -
گجرات …گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری 2013 تک صدر رہیں گے ،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے?گجرات میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے گورنر سلمان تاثیر نے کہا کہ جی ٹی روڈ کی پارٹی کبھی ملک پر حکومت نہیں کرسکے گی کیونکہ خود جی ٹی روڈ والے بھی ان سے تنگ آچکے ہیں?انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے مددمانگ کرالیکشن جیتنے والے پیپلزپارٹی کوہی بڑھکیں ماررہے ہیں?اس موقع پر پیپلزپارٹی کے قائم مقام صوبائی صدر سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کونام بدلنے کاشوق ہے تواخبار میں اشتہاردیکر نام بدل لیں،عوام کا پیسہ سستی روٹی اسکیم پر ضائع کرکے انہیں سزا نہ دیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.