5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سیاست دانوں، جرنیلوں،ججزاورصحافیوں کو الاٹ کردہ پلاٹس کا ریکارڈ طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیب نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ اس نے گزشتہ دس برس میں قومی خزانے میں 225 ارب روپے جمع کروائے جبکہ انعام کی مد میں نیب عہدے داروں ایک ارب 80 کروڑ روپے دیئے گئے، کمیٹی نے گزشتہ 14 برس میں وفاقی حکومت کے پلاٹوں کی صوابدیدی الاٹمنٹ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں?نیب کے آڈٹ اعتراضات پرغورکیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، نیب کی جانب سے تحریری طور پر کمیٹی کوادارے کی دس سالہ کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا?اس کے مطابق نیب نے دس برس میں 1643 ریفرنسز دائر کئے، نیب نے بتایا کہ این آر او کالعدم ہونے کے بعد 158 ریفرنسز بحال ہوئے اور3 نئی احتساب عدالت قائم ہوئیں ?کمیٹی نے نومبر 1996 کے بعد سے وفاقی حکومت کی جانب سے سیاست دانوں،ججز، جرنیلوں، بیوروکریٹس، میڈیا نمائندوں اوردیگرافراد کوپلاٹوں کی صوابدیدی الاٹ منٹ کی تفصیلات طلب کیں?کمیٹی نے وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ سے یہ تفصیلات ایک ماہ میں طلب کیں جبکہ قومی اسمبلی کی ہاؤسنگ سکیم اسکینڈل میں ملوث ڈپٹی سیکرٹری طارق خاکوانی کے معطل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا ?