5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حکمرانوں اور اشرافیہ کو رویہ بدلنا ہوگا،رضا ربانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سینیٹرمیاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ انارکی اورانقلاب روکنے کیلئے حکومت عظیم ترقومی اتحاد بنا کر سخت فیصلے کرے ?سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ احساس محرومی کی وجہ سے ملک کی سڑکوں پر انقلاب کی تیاری ہو رہی ہے، حکمرانوں اور اشرافیہ کو رویہ بدلنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مضبوط آئینی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کا انقلاب انارکی بن جائے گا،انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے،حکومت تنہا سخت فیصلے نہیں کرسکتی اس کے لئے گرینڈ نیشنل الائنس بنانا ہوگا،اے این پی کے حاجی عدیل نے کہا کہ صدر نے صوبہ سرحد کا نام بدلنے کا وعدہ پورا کیا، لیکن وزیراعظم کے کئی وعدے ابھی پورے نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدے پورے نہ کئے تو سوات اور مالاکنڈ کے لوگ پھرطالبان کی جانب جائیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی طرح وفاقی وزرا کی تنخواہیں بھی 25 فیصد کم کی جائیں،بعد میں سینیٹ کا اجلاس کل دن ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا?