5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آٹھ سال تک مجھے سیاسی قیدی نہیں مانا گیا،صدرزرداری
جنگ نیوز -
کراچی…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہیں آٹھ سال تک سیاسی قیدی نہیں مانا گیا لیکن جب میاں نواز تشریف جیل گئے تو انہیں سیاسی قیدی مانا گیا،ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور اٹھارویں ترمیم کو بعض عناصر کی ناپسندیدگی کے باوجود منظور کروایا گیا?انہوں نے یہ بات بلاول ہاوس میں کراچی یونین آف جرنالسٹ اورکراچی پریس کلب کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی?صدر آسف علی زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مزاحمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور شہید بینظیر بھٹو نے بھی مفاہمت کی سوچ رکھتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف سے ڈائیلاگ کئے ?انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے لئے کام کر رہی ہے?ان کا کہناتھا کہ بعض عناصر کی ناپسندیدگی کے باوجود حکومت نے خیبر پختونخوا ،این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم کو منظور کروایا،انہوں نے کہا کہ اگر دس سال پہلے کوئی پختون خوان کا نام لیتا تو جیل میں ہوتا ،صدر مملکت نے کہا کہ ہم مفاہمت کی سیاست کرتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں? ماضی میں انہی آٹھ سال تک سیاسی قیدی نہیں مانا گیا لیکن جب میاں نواز تشریف جیل گئے تو انہیں سیاسی قیدی مانا گیا،?اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کراچی پریس کلب کے ارکان کے پلاٹوں پر مکانات کی تعمیر کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کیلئے حکومت سندھ کو حدایت کی ?