5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور …وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی نسل باصلاحیت ہے اور ملک و قوم کی قسمت سنوارنے کی بھرپور تڑپ رکھتی ہے? ایوان وزیر اعلی? لاہور میں پنجاب یوتھ کمیشن کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی? نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے اور ان کے بہترمستقبل کیلئے حکومت اپنے فرائض بھرپورانداز میں نبھا رہی ہے?اس موقع پر پنجاب یوتھ کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا?دوسری جانب وزیراعلی? کی ہدایت پر سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی ترقی کے کیس نمٹانے کیلیے کام شروع کر دیا گیا ہے اورڈائریکٹر جنرل ہیلتھ527 میڈیکل آفیسرز اور80 ویمن میڈیکل آفیسرز کے کیس سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دیے ہیں?