5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ذوالفقار مرزا کے گھر پر احتجاج کرنیوالے آرکیٹکٹ کا ریمانڈ نہ لیا جاسکا
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر کے باہر احتجاج کرنے پرگرفتار کئے گئے ماہر تعمیرات ثمر علی خان کو عدالت میں پیش کیاگیا لیکن جج کی عدم موجودگی پر جسمانی ریمانڈ نہیں لیاجاسکا?تفصیلات کے مطابق ماہر تعمیرات ثمر علی خان کو گزشتہ رات ڈیفنس میں گذری اسٹریٹ سے صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ? وہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے گھر کے باہرسیکیورٹی کے نام پر سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بندکرنے اور عام لوگوں کی آمدورفت پر پابندی کے خلاف احتجاج کررہے تھے ? پولیس نے انہیں شراب پینے ، مغلظات بکنے اور نقص امن کے الزام میں گرفتارکرکے درخشاں تھانے منتقل کیا جہاں سے انھیں طبی معائنے کے لیے سول اسپتال لایا گیا? ثمر علی خان نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ?اس سلسلے میں جب پولیس حکام کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کوئی بھی بات کرنے سے انکار کردیا?آج ماہرتعمیرات ثمر علی خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیشی کے لیے لے جایاگیا تاہم جج کی عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس ان کا ریمانڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی?