تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل،پانی کے اخراج کے سبب اسپل وے کے کٹاؤ کا عمل تیز

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل میں پانی کے اخراج کے سبب اسپل وے کے کٹاؤ کا عمل تیز ہوگیا ہے، جبکہ موسم صاف ہونے کے بعد تین روز بعد ہیلی سروس دوبارہ شروع کردی گئی? سرکاری ذرائع کے مطابق جھیل میں پانی کی آمد پانچ ہزار آٹھ سو کیوسک جبکہ اسپل وے کے ذرئعے پانی کا اخراج چھ ہزار ایک سو کیوسک ہورہا ہے? پانی کے اخراج جاری رہنے کے سبب اسپل وے پر کٹاؤ کا عمل جاری ہے اور اسپل وے مسلسل چوڑا ہوتا جارہا ہے? دوسری جانب ہنزہ میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے ہیلی سروس آج تین روز سے بند تھی تاہم موسم صاف ہونے کے بعد ہیلی سروس دوبارہ شروع کردی گئی?ہیلی سروس میں تین ہیلی کاپٹرز متاثرین کو لے کر ششکٹ ، گلمت اور پھسو کے لئے روانہ ہوگئے ہیں?جبکہ سامان کی ترسیل اور لوگوں کی آمدورفت کے لئے گلگت ہنزہ سیکشن بھی سہ پہر چار بجے تک کھلا رہا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.