تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

زراعت پر ٹیکس نہ لگاتو ویٹ نافذ نہیں ہونے دینگے،سینیٹر احمد علی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اگر زراعت پر ٹیکس نہ لگایا گیا تو ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیں گے?یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر احمد علی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی? انہوں نے کہا کہ18 ویں ترمیم میں زراعت پر ٹیکس صوبوں کیجانب منتقل کیا گیا ہے تاہم کسی ایک صوبے نے بھی زرعی شعبے پر ٹیکس نہیں لگایا? انہوں سوال کیا کہ تین لاکھ سے زائد آمدن والا شخص کسی بھی شعبے سے ہو ٹیکس سے مبرا نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کے مطابق ایک عام نوکری کرنے والا شخص سالانہ تین لاکھ سے زائد پر ٹیکس دیتا ہے تو زرعی شعبے کے افراد کو کیوں استثنا حاصل ہے?انہوں نے کہا کہ حکومت کو زراعت پر گیس، کھاداور بجلی میں دی جانے والی سبسڈی فوری ختم کی جائے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.