5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ارکان پارلیمنٹ بجٹ میں بہتری کیلئے تجاویزپیش کریں، وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اوربجٹ میں بہتری لانے کے لئے تجاویزپیش کریں?انہوں نے یہ بات ارکان پارلیمنٹ سے گفتگومیں کی ، جنہوں نے ان سے اسلام آبادمیں ملاقات کی ?وزیراعظم کاکہناتھاکہ مفاہمت کی پالیسی نے جمہوریت کو پٹڑی پرڈالا ہے، اب یہ تمام پارٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ مل کر جمہوریت کے استحکام کے لیے کام کریں ?وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کاکہناتھاکہ تمام اراکین پارلیمنٹ کو، بغیر کسی پارٹی کی تخصیص کے فنڈز فراہم کیے گئے،ارکان جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ?وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزرا بابر اعوان،پیر آفتاب جیلانی ، مہرین بھٹواور اراکین قومی اسمبلی یاسمین رحمان،ایاز امیر اور رضا حیات ہراج شامل تھے?