تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جمہوریت کی اعلی? اقدارکیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،نواز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی الیکشن میں جعلی ڈگری ہولڈ رزکو پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائے گااورجعلی ڈگری پر دھوکہ دہی کے ذریعے انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی ازخود استعفے دیکر اپنے آپ کو شرمندگی سے بچائیں?لاہورسے جاری بیان میں نوازشریف نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااورآئندہ کسی کو جمہوریت اور سیاست سے مذاق کی اجازت نہیں دی جائے گی?انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی اعلی? اقدارکیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے?ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں?نوازشریف نے کہاکہ بورے والا اور لاہور میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جبکہ متعلقہ امیدواروں کو اپنے حلقوں میں عوامی تائید حاصل ہے مگر اس کے باوجود اس اصول کی پاسداری میں ایک نشست کا نقصان برداشت کیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.