5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نامساعد اقتصادی حالات میں بھی ٹیکس فری بجٹ دیا، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے نامساعد اقتصادی حالات میں بھی متوازن اور ٹیکس فری بجٹ دیا ہے?لاہور میں بجٹ کے حوالے سے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی? شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دے کر مخالفین کے پراپیگنڈے کو غلط ثابت کر دیا ہے?انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال کے لیے ایک سو ترانوے ارب پچاس کروڑ روپے کا ریکارڈ ترقیاتی پروگرام تیار کیا گیا ہے?شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے لیے135 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ تنقید کرنے والوں نے پانچ برسوں میں صرف اڑسٹھ ارب روپے خرچ کیے?وزیر اعلی? نے کہا کہ صوبے میں تعلیم ،صحت اور زراعت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کے تحت نئے اسپتالوں کی تعمیر،جگر کی پیوند کاری ،شمسی توانائی اور نئے ٹیوب ویلوں کے منصوبے شامل ہیں?