5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شکارپور:دوگروپوں میں تصادم ،گھرپر راکٹ گرنے سے 4افراد ہلاک
جنگ نیوز -
شکارپور …شکارپور میں دو گرپوں میں مسلح تصادم کے دوران گھر پر راکٹ کا گولہ گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ میں مزید ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے?پولیس کے مطابق اوگائی قبیلے کے تیس سے زائد مسلح افراد نے گوٹھ گھڑھی تیغو پر جدید اسلحے سے حملہ کردیا ? اس دوران راکٹ کاگولہ گھر پر گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے?بعدزااں ملک برادری کے لوگوں نے انڈس ہائی وے پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی?پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس میں مزید ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے?ایس پی او خانپور عبدالقادر چانڈیو کے مطابق احتجاج کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا?