تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہالینڈ کے مشل وین ڈین پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہالینڈسے تعلق رکھنے والے مشل وین ڈین کوقومی ٹیم کاکوچ مقررکردیاہے،ان کی تقرری کاباقاعدہ اعلان کل وزارت کھیل سے منظوری لینے کے بعدکیاجائے گا?لاہورمیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں مشل وین ڈین کو قومی ٹیم کاکوچ مقررکرنے کی منظوری دی گئی ?اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہاکہ غیرملکی کوچ سے مالی معاملات طے ہوچکے ہیں لیکن وزارت کھیل سے منظوری لیے بغیرتقرری کااعلان نہیں کیاجاسکتا?انہوں نے بتایاکہ پی ایچ ایف کے بجٹ میں کمی نہیں ہوئی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.