5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایشیا کپ: بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
دمبولا… ایشیا کرکٹ کپ کے میچ میں وریندر سہواگ کی شاندار بولنگ کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم 167 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، اس طرح بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 168 رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا ہے?سہواگ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف چھ رنزے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں?بنگلہ دیش کی آخری چھ وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 12 رنز کے اضافے کے بعد گریں?ایک موقع پر بنگلہ دیش کی ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر81 رنز تھا تاہم یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد پوری ٹیم 167 رنز بناسکی?وریندر سہواگ کندھے میں تکلیف کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے تھے لیکن اس میچ میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ ٹیم میں واپس آئے ہیں?