5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برقی جھٹکوں کے ذریعے ذہنی تناؤ کا بے ضرر علاج
جنگ نیوز -
نیو یارک…دنیا بھر کے سائنسی محققین اپنے حالیہ مطالعوں اور تحقیقات سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ برقی جھٹکوں کے ذریعے شدید ذہنی تناؤ کا علاج بھی ممکن ہے?ماہرین کے مطابق کچھ افراد میں ذہنی تناؤ اس شدت تک پہنچ جاتا ہے کہ کسی بھی قسم کی ادویات ،تھراپی اور علاج معالجہ ان پر اپنا اثر نہیں دکھاتا اور ایسے افرا د کے ذہنی تناؤ کو برقی جھٹکوں والی تھراپی کے ذریعے بنا کسی مضر اثرات کے ٹھیک کیا جاسکتا ہے?Electroconvulsive Therapy میں برقی جھٹکوں کے ردِ عمل سے ذہن میں ہیجان پیدا کرکے ذہنی تناؤ کا علاج کیا جاتا ہے جو ایک مضرِ صحت اثرات سے بالکل محفوظ ذریعہ ِ علاج ہے?اس طریقہ علاج سے ناصرف شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا افراد بہت تیزی سے تناؤ سے باہر نکل پاتے ہیں بلکہ اس سے دماغ کے کئی حصوں میں خون کی نئی شریانیں پیدا ہونے کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے?