تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اکشے نے ٹوئنکل کی انڈر ورلڈ ڈان کی پارٹیوں میں شرکت کی تردید کردی

جنگ نیوز -
ممبئی … با لی ووڈ کے کامیاب ایکشن ہیرو اداکار اکشے کمار نے میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی ان رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ دبئی میں انڈر ورلڈ ڈان کی جانب سے دی گئی پارٹیوں میں شرکت کرتی رہی ہیں?اکشے کے مطابق یہ خبریں ایک ہی دن آئیں اور پھر دم توڑ گئیں نہ ان کے گھر کوئی CBIاہلکارآیا اور نہ ہی پولیس کا کوئی افسر?اگر ان خبروں میں ذرا بھی سچائی ہوتی تو ان دونوں محکموں میں سے کوئی نہ کوئی ضرور ان کے گھر آیاہوتا?اکشے کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خبروں سے انہیں تھوڑی بہت پریشانیاں ضرور ہوتی ہیں لیکن بعدِ ازاں وہ ان سب من گھڑت کہانیوں کے عادی ہوجاتے ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.