5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کولمبین گلوکارہ شکیرہ بھارتی فلم میں آواز کا جادو جگائیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی …2007 ء میں بھارت میں پرفارم کرنے کے بعد کولمبین گلوکارہ شکیرہ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا? اور بالآخر ان کا بالی ووڈ کا حصہ بننے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے?33سالہ شکیرہ سچن جوشی کی آنے والی فلم کے لیے ایک گانا گائیں گی?تفصیلات کے مطابق یہ ایک ڈانس ٹریک ہو گا جو کہ مشہور بھارتی میوزک ڈائریکٹرز سلیم سلیمان نے کمپوز کیا ہے? گانے کی ریکارڈنگ دو ماہ تک کی جائے گی اور اس میں انگریزی کے ساتھ ساتھ کچھ ہندی الفاظ بھی ہوں گے? واضح رہے کہ شکیرہ سے پہلے مقبول گلوکارہ کائیلی مینوگ بھی بلو نامی بھارتی فلم کی لیے گا چکی ہیں?