5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حیدرآباد:عوامی تحریک کا اپنے مطالبے کے حق میں بھوک ہڑتال
جنگ نیوز -
حیدرآباد…حیدر آباد میں عوامی تحریک کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کی گئی? پریس کلب کے باہر سندھ میں پانی کی قلت ،دریائے سندھ پر ڈیم بنانے ،سندھ سے لنک کینال نکالنے ،سندھ کے وسائل پر لوٹ مار اور ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بھوک ہڑتالی کارکنوں کی قیادت پارٹی کے سٹی سیکریٹری امام علی چانگ کر رہے تھے? اس موقع پرکارکنوں نے پلے کارڈ اٹھا ئے ہوئے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ?کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کالا باغ ڈیم کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کیلئے پی پی پی قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرے ،اورسندھیوں کو تباہی سے بچائے ?