تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستانی فٹ بال کی برلن میں مستقل نمائش جاری رکھنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
برلن…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پاکستانی ساختہ ہاتھ سے بنے ہوئے فٹ بال کو ورلڈ کپ کے دوران مستقل نمائش کے لیے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے?ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہاتھ سے بنے ہوئے غیر معمولی سائز کے فٹ بال کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جدید عمارات سے آراستہ سیاحتی و ثقافتی مرکز پوٹس ڈیمر پلٹس پر نمائش کے لیے رکھا گیا? اس فٹ بال کا قطر دو میٹر سے زیادہ ہے جبکہ اس پر ایک جرمن پرچم جبکہ دو پاکستانی پرچم بنے ہوئے ہیں? فٹ بال پر جرمن ٹیم کے سپورٹرز اور فٹ بال کے شائقین کو جرمن ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات لکھنے کا مو قع دیا گیا? جب فٹ بال کو نمائش کے لیے رکھا گیا تو جرمن باشندون کے علاوہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مرد، عورتوں اور بچوں نے قطاراندر قطار فٹ بال پر اپنی نیک خواہشات لکھیں اور دستخط کیے? سینکڑوں افراد نے اس فٹ بال پر اپنی خواہشات لکھیں جبکہ ہزاروں افراد نے اس کانظارہ کیا اور تصاویر بنائیں? اس نمائش کا اہتمام پاکستان جرمن کونسل برائے ثقافت و جمہوریت نے پاکستان ایمبیسی سے مل کر کیاتھا? پاکستان جرمن کونسل کے صدر شاہدریاض گوندل اور ایمبیسی آف پاکستان میں پریس کونسلر غلام حیدر نمائش کے وقت مستقل طور پر وہا ں موجود رہے جبکہ سفیر ِپاکستان شاہد کمال نے نمائش کا دورہ کیا اور فٹ بال پر اپنی خواہشات لکھیں? پاکستان ایمبیسی کے افسران کیپٹن محمد شفیق، ہیڈ چانسلرخیام اکبر، کونسلر خورشید انور خان بھی اپنے اہلِ خانہ اور بچوں کے ساتھ نمائش دیکھنے کے لیے آئے اور کافی دیروہاں موجود رہے? فٹ بال کی مقبولیت اور پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان جرمن کونسل اور ایمبیسی آف پاکستان نے اس فٹ بال کو ورلڈ کپ کے دوران برلن میں مستقل نمائش کے لیے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے? یاد رہے کہ دنیائے فٹ بال میں استعمال ہونے والے ہاتھ سے بنے80فی صد فٹ بال پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بنتے ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.