5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغیستان میں فسادات تھم گئے، متاثرہ علاقوں میں خوف کی فضا برقرار
جنگ نیوز -
بشکیک…کرغیستان میں گزشتہ کئی روز سے جاری نسلی فسادات تھم گئے تاہم متاثرہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس کی فضا بدستور برقرار ہے، جب کہ امریکا نے کرغیزستان کے لیے 6.5ملین ڈالر کی امداد مختص کی ہے?امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ عالمی برادری سے کرغیزستان کے لیے کھانے کی امداد کے لیے اپیل کرے گا? امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق کرغیزستان کو امداد بین الاقوامی ترقیاتی کاموں کی تنظیمUSAIDکے ذریعے فراہم کی جائے گی?انہوں نے کہا کہ امریکا کرغیزستان کے حالات پر نظر رکھے گا اور ضرورت کے لحاظ سے خاص طور پر ریفوجیز کو امداد فراہم کرے گا?انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کرغیزستان کی صدر روزہ اوٹن بیوا سے ٹیلفون پر بات کی اور ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کی?اقوام متحدہ نے منگل کو خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کرغیزستان میں حالات ابھی بھی خطرناک ہیں ?اقوام متحدہ کی امدادی تنظیمیں اور آئی سی آر سی نے کرغیزستان اور ازبکستان کے لیے ادویات کھانا اور خیموں کی امداد میں اضافہ کیا?ذرائع کے مطابق فسادات میں سینکڑوں افراد ہلاک اور تقریبا دولاکھ 75ہزار ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے?