5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآباد جھیل سے پانی کے اخراج میں دو سو کیوسک کا اضافہ ہو گیا
جنگ نیوز -
ہنزہ…ہنزہ کی عطا آباد جھیل سے پانی کے اخراج میں دو سو کیوسک کا اضافہ ہوگیا ہے? جھیل میں پانی کی آمد 6200 کیوسک اور اخراج 6400 کیوسک ہے، جب کہ اسپل وے کے قریب کٹاؤ کا عمل جاری ہے?ہنزہ میں آج موسم خوش گوار ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے?تاہم پہاڑیوں کی چوٹیوں پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کے باعث ہیلی سروس آج بھی معطل ہونے کا خدشہ ہے?گزشتہ روز موسم صاف ہونے کی وجہ سے ہیلی سروس دوبارہ بحال کردی گئی تھی اور تین ہیلی کاپٹرز متاثرین کو لے کر ششکٹ ، گلمت اور پھسو کے لئے روانہ ہوئے تھے?دوسری جانب ڈی سی او ہنزہ ظفر وقار تاج نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ آج ہر صورت میں ہیلی سروس شروع کی جائے ?اسپل وے کے قریب کٹاؤ کا عمل سست رفتاری سے جاری ہے?حکومت اس امر پر غور کر رہی ہے کہ اسپل وے کا دہانا بڑا کرنے کے لئے دھماکا کیا جائے?ادھر شاہراہ قراقرم کا ہنزہ اور گلگت سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلا رہے گا?