تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سفید چاول کھانے سے ذیا بیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،ماہرین طب

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک حا لیہ تحقیق میں انکشا ف ہو ا ہے کہ سفید چاول کے استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ براؤن چاول اور بغیر چھنے آٹے کے استعمال سے ذیابیطس کے لاحق ہونے کے امکانا ت ایک تہائی کم ہوجاتے ہیں? ہارورڈ یو نیو رسٹی میں ہونے والی اس تحقیق میں بتا یا گیا ہے کہ سفید چاول چونکہ فوراً ہضم ہوجاتا ہے اس لیے اس کے کھانے سے خون میں شوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے جس کے سبب درجہ دوم ذیا بیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ? دو ہزا رافرا د پر کی جانے والی اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ وہ افراد جو ایک ہفتے میں پانچ بار ڈیڑھ سو گرا م تک سفید چاول لیتے ہیں ان میں ذیا بیطس کے مر ض کے امکانات 17فیصد تک بڑھ جا تے ہیں جبکہ بھورے یا براؤن چاول استعمال کرنے والوں میں سفید چاول استعمال کرنے والوں کی نسبت ذیابیطس کے امکانات17فیصد کم ہوتے ہیں?ما ہرین کا کہناہے کہ ذیا بیطس سے بچنے کے لیے ایسی غذا کا استعما ل کرنا چا ہیے جس میں نمکیات اور میٹھے کی مقدا ر توا زن میں ہو جبکہ بغیر چھنا ہوا آ ٹااور لا ل چاول بھی خو ن میں شو گر کی سطح کو کم کر دیتے ہیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.