تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:تین روز میں پولیس و رینجرز اہلکار سمیت18افراد ہلاک ہوئے

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں گزشتہ3دن کے دوران مذہبی جماعت کے کارکن، پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار سمیت18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ?آج صبح کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص سہیل عباس جاں بحق ہوگیا?مقتول شخص رینجرز کا اہلکار ہے گزشتہ رات خواجہ اجمیر نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے28سالہ اویس ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، رنچھوڑ لائن کے علاقے میں فائرنگ سے پچیس سالہ شاہدہلاک ہوا? نیو کراچی سیکٹر5 سی میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا? گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا?پی آئی بی کالونی میں فائرنگ سے طارق نامی نوجوان ہلاک ہوا? ناگن چورنگی اورلی مارکیٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے ?نیو کراچی سیکٹر5 سی میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار زاہد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گھر آیا تھا ?لیاری میں ماڑی پور بس اڈے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جاوید پٹھان عرف جاویداں کو ہلاک کر دیا ?گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا،مقتول مذہبی جماعت کا کارکن تھا ?پولیس اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.