تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فریڈم فلوٹیلا حملہ:مشرق وسطی? میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، بشارالاسد

جنگ نیوز -
لندن . . . شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ امداد لے جانیوالے بحری جہاز پر حملے سے مشرقی وسطی? میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے?انہوں نے کہا اس واقعے کے بہت برے رد عمل سامنے آسکتے ہیں? شام کے صدر بشار الاسد نے برطانوی ٹی وی چینل بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام خطے میں جنگ کو روکنے کیلئے کام کررہا ہے،تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت سے کوئی امن معاہدہ ممکن نہیں ہے?انہوں نے اسرائیل کی حکومت کو آگ سے کھیلنے کی شوقین حکومت قرار دیا?انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شام لبنان میں حزب اللہ کی پشت پناہی نہیں کررہا?انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم وہ ایران کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.