5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گوادر: نکاسی آب کا کام مکمل نہ ہوسکی، وبائی امراض جنم لینے لگے
جنگ نیوز -
گوادر . . . گوادر میں سمندری طوفان آئے دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی یونین کونسل وسطی کے علاقوں میں بارش کا پانی نکالنے کا کام مکمل نہیں کیا جا سکا ہے ?بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقے میں نہ صرف گندگی پھیل رہی ہے بلکہ وبائی امراض بھی جنم لے رہے ہیں ?اس سلسلے میں جب جیو نیوز نے انتظامیہ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ گوادر کا سب سے قدیم علاقہ ہے جہاں پر نکاسی آب کی لائن نہیں ہیں? اس لئے بارش کا پانی نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے?فی الحال پانی کھیل کے میدان اور خالی پلاٹوں میں کی طرف نکالا جا رہا ہے جس کے بعد یہ گندا پانی سمندر میں پھینک دیا جائیگا?دوسری جانب دو ہفتے بعد بھی نقصانات کے سروے کا کام مکمل نہیں کیا جا سکا ہے? ضلع انتظامیہ کا موقف ہے کہ جن علاقوں میں آمد و رفت کے ذرائع بند تھے ،وہاں پر سروے کا کام شروع تو کیا گیا ہے لیکن پورے ضلع میں نقصانات کے سروے کیلئے مزید ایک ہفتہ درکار ہے?