5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش ، 46افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ممبئی . . . بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہونیوالی شدید بارشوں سے46 افراد اور65 جانور ہلاک ہوچکے ہیں? ریاست کے حکام کے مطابق شدید بارشوں سے سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ چھ سو سے زائد گھر تباہ ہوگئے? آسمانی بجلی سیلاب یا گرتے ہوئے درخت سے46 افراد اور65جانور ہلاک ہوچکے ہیں?تاہم حالات سے نمٹنے کیلئے قومی قدرتی آفات کی فورس کے علاوہ بحری اور فضائی اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا?