تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنجاب میں شمسی توانائی سے ٹیوب ویل چلانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
لاہور . . . وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت نے شمسی توانائی سے ٹیوب ویل چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے2 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائیگی? ایوان وزیر اعلی? میں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعلی? شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے ریکارڈ52 ارب روپے ، اسپتالوں میں مفت ادویات کیلئے6 ارب اور فنی تعلیم کیلئے6 ارب80کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں?ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ میں تمام وسائل عوام پر نچھاور کیے جارہے ہیں جبکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شمسی توانائی سے ٹیوب ویل چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے توانائی کی بچت کے ساتھ زراعت کو بھی ترقی ملے گی? انہوں نے منتخب ارکان پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.