5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آبی وسائل کی ترقی کیلئے اسلام آباد میں پاک امریکا مذاکرات
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تحت آبی وسائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان اور امریکا کے مذاکرات اسلام آباد میں ہورہے ہیں?وفاقی وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف نے آبی وسائل پر اسٹریٹجک مذاکرات کی افتتاح کیا ، مذاکرات میں شامل امریکی وفد کی قیادت معاون وزیربرائے عالمی ترقی مریا اوٹیرو کررہی ہیں? ان ایک روزہ مذاکرات میں زیرغور منصوبوں میں سے زیادہ تر کا تعلق زراعت و آبپاشی سے ہے تاہم امریکا کی طرف سے پاکستان کو صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں میں بھی تعاون پر غور کیا جارہا ہے? مذاکرات کے نتائج کا اعلان آج شام تک کردیا جائے گا?