تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نوشہرہ : شدت پسندوں نے پولیس اہلکار کا گھر تباہ کردیا

جنگ نیوز -
نوشہرہ . . . نوشہرہ کے علاقے بدرشی میں شدت پسندوں نے پولیس اہلکار کے گھر کو خودساختہ بم دھماکوں سے تباہ کردیا? دھماکوں سے نزدیکی دو مزید گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا?اہل علاقہ کے مطابق رات کے ایک بجے کے قریب پولیس اہلکار ظاہر شاہ کے گھر پر دھماکے ہوئے جس سے اس کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا? دھماکوں سے ظاہرشاہ کے پڑوسیوں محمد علی اور سید امین کے گھر بھی تباہ ہوگئے? شدت پسندوں نے چند روز قبل پولیس اہلکار ظاہر شاہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ بھی کی تھی جس سے ظاہرشاہ سمیت اس کی والدہ اور بہن شدید زخمی ہوچکے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں? تاہم واقعے کے بعد انہوں نے گھر خالی کردیا تھا? اس واقعے میں ملوث کمانڈر ابراہیم، اسماعیل، حیدر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ نوشہرہ کینٹ میں ایف آئی آربھی درج کیا گیا ہے? پولیس اہلکار کے مطابق مذکورہ شدت پسندوں نے اسے علاقہ چھوڑنے یا پولیس کی نوکری چھوڑنے کی دھمکی دی تھی? جو نہ ماننے پر انہوں نے اس کے گھر پر حملہ کیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.