5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
جنگ نیوز - کراچی . . . آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم صاف اور کبھی جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب55فیصدہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغربی اور کبھی جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 سے20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں