5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ اورڈیرہ بگٹی میں دستی بموں کے حملے، ایک خاتون زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ اورڈیرہ بگٹی میں دستی بموں کے حملے، ایک خاتون زخمی ہوگئیں ?پولیس ذرائع کے مطابق بروری کے علاقے امین آباد میں آج صبح نامعلوم افراد نے محمد عاصم کے گھرپر دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے محمد عاصم کی اہلیہ الفت بی بی معمولی زخمی ہوگئیں ،جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد دیکرفارغ کردیا گیا جبکہ ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد امین بگٹی کے گھر پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اس کے پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم گھرکے شیشے ٹوٹ گئے?