5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عدلیہ کی آزادی کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے،محمد نوازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلوں کو تسلیم کرے? عدلیہ کی آزادی کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، وزیر کو سزا ملتی ہے،صدر معاف کردیتے ہیں?عدلیہ کے فیصلوں پر کوئی کہتا ہے اوور مائی ڈیڈ باڈی?لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کا قصور ہے ملک کو صحیح سمت پر چلایا ہی نہیں جرنیلوں نے اداروں کا برا حال کر دیا?کوئی ملک کی دولت لوٹنے آیا اور کوئی اپنے مفاد پورے کرنے آیا?انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، وزیر کو سزا ملتی ہے،صدر معاف کر دیتے ہیں?انہوں نے کہا جعلی ڈگری والے فراڈ کے مرتکب ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن نے ڈگریاں جلد چیک کرانے میں تاخیر کی?جعلی ڈگری والے رضا کارانہ طور پر مستعفی ہو جائیں?انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور اور اسکے گھرکے افراد کی خودکشی پر افسوس ہے، ملک کو ایسا بنا دیں کہ آیندہ ایسے واقعات نہ ہوں?اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کوموثر بنانے میں کوتاہی کی?انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بگاڑنے میں کسی کو فائدہ نہیں ہو گا? بھارتی وزیراعظم نے1999میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کی حامی بھری? ان کاکہنا تھا کہ جنگ صرف توپوں سے نہیں جیتی جنگ جیتنے میں پوری قوم شریک ہوتی ہے، جنگیں صرف فوجی طاقت کے بل بوتے پرنہیں جیتی جاتیں?انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرتی ہے عدلیہ تشریح کرتی ہے،پارلیمنٹ بالادستی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں?محمدنوازشریف نے اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا اقبال سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی?