5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ : پسنجر ٹرین میں بوگیاں کم لگانے پر ریلوے اسٹیشن پر احتجاج
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین کے مسافروں نے ٹرین میں کم بوگیاں لگانے پرکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے پٹری پر دھرنا دیا?ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے چمن جانیوالی چمن پسنجر ٹرین میں ایک بوگی خراب ہونے پر ٹرین سے علیحدہ کردی جس پرمسافر مشتعل ہوگئے اورکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پراحتجاج کرتے ہوئے پٹری پر دھرنا دیا اور ریلوے ٹریک بند کردی جس کی وجہ سے چمن پسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہیں ہوسکی ?بعد ازیں ریلوے حکام نے متاثرہ بوگی کی مرمت کرکے اسے دوبارہ ٹرین کے ساتھ منسلک کردیا جس پرمسافروں نے اپنااحتجاج ختم کردیا ٹرین دو گھنٹے کی تاخیر سے چمن روانہ ہوگئی?