تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،سجاد حیدرکریم

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…برطانیہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجادحیدرکریم نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں? سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران غزہ کی ناکہ بندی اور امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے بحث میں حصہ لیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہمیں اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیناہوگااور غزہ کی ناکہ بندی ختم کروانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے? غزہ کے لوگوں کا محاصرہ ایک انتہائی غلط اقدام ہے اور ہم اسے ختم کرنے کے لیے اب تک کچھ نہیں کرسکے?انہوں نے کہا کہ کم از کم وہ اشیاء تو غزہ لے جائی جائیں جن کو وہاں لے جانے کی اجازت ہے? سجادکریم کے دلائل کا جواب دیتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ امورکے نمائندہ بارونیس اشتون نے کہاکہ ہماری طرف سے امدادی قافلے پر حملے کی آزاد تحقیقات ایک اہم مطالبہ ہے? ہم نے اپنے اہم اتحادیوں ترکی، اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی ،مصر، امریکا ،روس اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر سے اس بارے میں رابطہ کیاہے?بحث کے بعد میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے سجادکریم نے کہاکہ وہ یورپی یونین کے خارجہ امورکے نمائندے کے شکرگزارہیں جنھوں نے اس سنجیدہ مسئلے پر بات کی اور اس بات کو تسلیم کیاکہ ہمیں غزہ کے لوگوں کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے کچھ کرناہوگا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.