تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پانچ لاکھ سالانہ آمدنی والوں کو بھی گوشوارے جمع کرانا ہونگے، ایف بی آر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف بی آر کے ترجمان اسراررؤف کا کہنا ہے کہ ایسے تنخواہ دار افراد جن کی آمدنی سالانہ5 لاکھ یا اس سے زائد ہیں توانھیں اپنی آمدنی کی سالانہ بنیاد پر بھی گوشوارے جمع کرانے ہوں گے?اسرار رؤف نے جیو نیوز بات چیت کرتے ہوے کہا کہ پانچ لاکھ یا اس سے زائد سالانہ آمدنی والے تنخواہ دار افراد کو اپنے گوشوارے جمع کرانے ہوں گے جبکہ ساتھ ہی اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے ہوں گے?انہوں نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر یومیہ500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا لیکن اگر آمدنی تنخواہ کے علاوہ اور ذرائع سے بھی حاصل ہورہی ہے اور کرائے، نیشنل سیونگز و دیگر ذرائع سے حاصل ہورہی ہے تو ایسے افراد کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے ہوں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.