تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور ہائی کورٹ: شریف برادران کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ)ن( کے قائد میاں نوازشریف اور وزیراعلی? پنجاب شہبازشریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردی ہیں? میاں نوازشریف اور شہبازشریف کی نااہلی کیلئے یہ درخواستیں شاہد اورکزئی نے دائر کی تھیں?درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوازشریف سزایافتہ ہیں اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے جبکہ شہبازشریف کے بارے میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ پنجاب اسمبلی کی بھکروالی نشست سے کام یابی کے بعد وزیراعلی? منتخب ہوئے تھے لیکن بعد میں وہ راولپنڈی والی نشست سے بھی کامیاب قرار دیے گئے اور اس طرح وزیراعلی? بننیکے اہل نہیں رہے?شاہد اورکزئی نے سپریم کورٹ میں بھی درخواستیں دائر کررکھی ہیں?سپریم کورٹ نے انہیں لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کی جس پر ہائی کورٹ نے شاہد اورکزئی سے وضاحت طلب کی تھی لیکن آج نہ وہ خود پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی جوعدالت میں پیش کیا گیا، جس پر عدالت نے یہ درخواستیں خارج کر دیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.