تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عامر یار کیخلاف جعلی ڈگر ی کیس: بلوچستان یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے بہاولپور سے پیپلز پارٹی ایم این اے عامر یار کیخلاف جعلی تعلیمی ڈگری کے مقدمہ میں بلوچستان یونی ورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے?چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے این اے184سے منتخب عامر یار کیخلاف مسلم لیگ قاف کے میاں عبدالمجیب کی درخواست پر سماعت کی?اس مقدمہ میں رکن اسمبلی عامر یار کی تعلیمی ڈگری کے امتحان کو چیلنج کیا گیا ہے ، عدالت نے جامعہ بلوچستان کے کنٹرولر امتحانات سے متعلقہ ریکارڈ دو جولائی تک طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.