تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان کو ایٹمی ری ایکٹرز کی فروخت عالمی قوانین کے مطابق ہے، چین

جنگ نیوز -
بیجنگ …چین نے پاکستان کو ایٹمی ری ایکٹرز کی فروخت پر امریکی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایٹمی تعاون پرامن مقاصد کیلئے ہے?چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چن گانگ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران پاکستان کو دو نئے ایٹمی ری ایکٹرز کی فروخت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ایٹمی شعبے میں تعاون دونوں ملکوں کی بین الاقوامیقوانین کے عین مطابق ہے?ترجمان نے کہا کہ یہ تعاون پر امن مقاصد کیلئے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی نگرانی میں ہے? واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے کہا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو ایٹمی ری ایکٹرز کی فروخت پر چین سے وضاحت طلب کی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.