تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نیپرا اور کے ای ایس سی کو23 جون تک اس اضافے کی تحریری وجوہات عدالت میں داخل کرنے کا حکم دیا ہے? سندھ ہائیکورٹ میں دی لا فاؤنڈیشن کی جانب سے داخل بجلی کے نرخوں میں اضافے اور کے ای ایس سی کی نجکاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی? سماعت کے دوران دی لا فاؤنڈیشن کے وکیل جاوید صدیقی نے مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ کے ای ایس سی اپنے ایک ہزار میگاواٹ پیدا کرتی ہے باقی ایک ہزار میگاواٹ نجی کمپنیوں اور واپڈا سے حاصل کرتی ہے?انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی فیول ایڈجسٹمنٹ چارج پورے دو ہزار میگا واٹ پر وصول کرتی ہے جبکہ واپڈا سے لی گئی بجلی کی اسے ادائیگی نہیں کرنا ہوتی?انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ حکومت کے ای ایس سی کو سبسڈی دیتی ہے اور اب تک حکومت پر36 ارب روپے سبسڈی واجب الادا ہوچکی ہے?جاوید صدیقی کا کہنا تھا کہ اس سبسڈی کا فائدہ صارفین کو نہیں پہنچایا جاتا،کے ای ایس سی نے2009 سے نرخوں میں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے بجلی کئی گنا مہنگی ہوجائے گی?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.