5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سعودی عرب بھی بجلی پیداکرنے کیلئے یورینیم افزودہ کرے گا
جنگ نیوز -
ریا ض…سعودی عرب اپنی سرزمین پر موجود یورینیم کے ذخائر نکال کر بجلی پیدا کرنے کیلئے اسے افزودہ بھی کریگا?ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے سول نیوکلیئر انرجی پروگرام کی حکمت عملی تیار کرنیوالے مشیر ڈیوڈ کاکس نے بتایا کہ سعودی عرب نے ایٹمی پروگرام شروع کیا تو وہ ملک سے نکالی جانیوالی یورینیم افزودہ کرنے کا کام بھی شروع کریگا?سعودی عرب چاہتا ہے کہ ایٹمی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ خود انحصاری حاسل کرلے اور اس کے زیادہ سے زیادہ مراحل خود طے کرسکے?انھوں نے کہا کہ یورینیم نکالنے کے ساتھ ہی اس کی افزودگی شروع کی جا سکتی ہے لیکن ابتدائی طور پر یہ کام بیرون ملک کرایا جائیگا?