5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خاندان کے زہرپلانے والے رکشہ ڈرائیور کی تیسری بیٹی بھی چل بسی
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور میں غربت سے تنگ آکر خاندان سمیت خودکشی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کی ایک اور بیٹی بھی زندگی کی بازی ہار گئی، جبکہ اس کی بیوی بدستور زیر علاج ہے? رکشہ ڈرائیور اکبر علی نے گذشتہ روز بیوی بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالی تھیں، جس سے وہ اور اس کی دو بیٹیاں10سالہ نادیہ اور سات سالہ ایمن کل ہی جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ بیوی مزمل بی بی اور بیٹی بینش زیرعلاج تھیں?جناح اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا کو بتایا کہ 14سالہ بینش کے زہرخورانی سے گردوں نے کام چھوڑ دیا تھا اور آج صبح اس کا بلڈ پریشر بھی انتہائی کم ہوگیا تھا?انہوں نے مزیدبتایا کہ بینش کو صبح وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی?