5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تصادم سپریم کورٹ اور حکومت دونوں کے مفاد میں نہیں، عاصمہ جہانگیر
جنگ نیوز -
کوئٹہ…سابق چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اداروں میں تصادم توشروع ہوچکا ہے تاہم یہ سپریم کورٹ اورحکومت دونوں کے مفاد میں نہیں ہے?یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ?انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ انتظامیہ اور عدلیہ ملکرکام کرسکتے ہیں لیکن دونوں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کرکام کرنا چاہیے? انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے تاہم اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے?انہوں نے کہا کہ جمہوریت جتنی بھی بری کیوں نہ ہو آمریت سے بہترہوتی ہے?عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال ابترہے، ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ ابھی تک برقرار ہے?عاصمہ جہانگیرنے کہا کہ بار کا کام عدلیہ کو ہدایت دینا نہیں بلکہ ان کا ساتھ دینا ہے? وکلا تحریک کے بعد وکلا اور ججز کی ذمہ داری میں اضافہ ہوگیا ہے اب فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوتے ہیں?سابق چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان عاصمہ جہانگیر کی سپریم کورٹ بار کے صدارتی انتخابات کی کنوینسنگ کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ بار کے نمائندوں اور وکلا سے ملاقات کی?