5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اتحادی سپورٹ فنڈ نہ ملاتو فورسز کے آپریشن رک سکتے ہیں، سیکرٹری دفاع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکریٹری دفاع نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کوبتایا کہ امریکا سے اتحادی سپورٹ فنڈ نہ ملا تو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز رک سکتے ہیں?اسلام آباد میں چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس میں پیش کی گئی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال2007-08 کے دفاعی اخراجات کی مد میں10 ارب روپے کی زائد رقم دی گئی، اس پر سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ اس عرصہ میں امن و امان کیلئے فورسز کے1 لاکھ47 ہزار جوانوں کی مختلف مقامات پر تعیناتی کے باعث اضافی رقم دینا پڑی ?انہوں نے کہاکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی میں تاخیرکے باوجود سکیورٹی فورسز نے آپریشن جاری رکھاتاہم اب امریکا پر واضح کردیا گیا ہے کہ ترجیحات کا ازسرنو جائزہ لینا چاہئے کیونکہ پاکستان کو اپنی سلامتی کیلئے بھی اقدامات کرنا ہیں?سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کا پیسہ امداد نہیں بلکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کے اخراجات ہیں? کمیٹی کے سربراہ چوہدری نثار نے ریمارکس میں کہا کہ بھارتی فوج کے اضافی اخراجات اتنے نہیں جتنے ہمیں دہشتگردی کیخلاف اضافی کرنا پڑ رہے ہیں ? سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو بتایا کہ گوادر میں مقامی افراد اورسیاسی جماعتوں کی جانب سے اعتراضات کے باعث ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے مختص70 کروڑ روپے واپس کردیئے گئے ہیں?