5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کالا باغ ڈیم پر سینیٹ میں ہنگامہ، ایک دوسرے کو غداری کے طعنے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کالا باغ ڈیم کے معاملے پر سینیٹ اجلاس میں آج ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ایوان میں شورشرابا رہا، مخالف سینیٹرز ایک دوسرے کو غدار غدار بھی کہتے رہے ?سینیٹ اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران مسلم لیگ قاف کے طارق عظیم نے کالاباغ ڈیم کا معاملہ اٹھادیا? انہوں نے کہا کہ یہ مجوزہ ڈیم قدرتی طور پر موزوں جگہ پر واقع ہے اسے، اتفاق رائے پیدا کرکے بنایا جائے ، اس پر خیبرپختونخوا اور سندھ سے سینیٹرز نے کہا کہ اس ڈیم کیخلاف صوبے فیصلہ دے چکے ہیں اور متنازع معاملہ کو نہ چھیڑا جائے ، ڈیم کے مخالف ارکان نے شورشرابا شروع کردیااور نوبت یہاں تک پہنچی کی چیئرمین کو اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا? اس دوران کالاباغ ڈیم کے مخالف ارکان ، مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گرد جمع ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ارکان ایوان کا ماحول خراب نہ کریں?