5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مقبوضہ کشمیر :میر واعظ سمیت درجنوں حریت رہنما و کارکن گرفتار
جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق، سید آغا حسن الموسوی اور نعیم احمد خان سمیت درجنوں حریت رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کرکے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں بند کر دیا ہے? کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان رہنماؤں کو ٹورسٹ سینٹر کے قریب اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے دفتر کی طرف مارچ کر رہے تھے? حریت رہنما اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے نام ایک یادداشت پیش کرنا چاہتے تھے جس کا مقصدمقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں طلبہ کی ہلاکتوں کی طرف توجہ مبذول کروانا تھی?