5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملتان: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرجیولرکا قتل
جنگ نیوز -
ملتان …ملتان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر تاجر کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس کے بعد تاجر کے لواحقین اور اہل علاقہ نے ٹائروں کو آگ لگا کر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا?ملتان سورج میانی کے علاقے میں آصف نامی سونے کا کاروبار کرنے والے تاجر کو دو نامعلوم ڈاکؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے? عینی شاہدین کے مطابق آصف جیولر اپنے گھر سے سونا اور نقدی رقم لیکر آرہا تھا جسے دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤ ں نے راستے میں روک لیا اور بیگ چھیننے کی کوشش کی جس پر تاجر نے مزاحمت کی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کر دیا?اس واقعہ کے بعد سورج میانی کے تاجروں اور مقتول کے لواحقین نے پولیس کے ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین بازار کی مارکیٹ احتجاجا ًبند کر دی? مظاہرین کے مطابق ان کے علاقے میں چار مرتبہ ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس ان وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہے محمد آصف کے گھر اس واقعہ کے بعد کہرام مچ گیا محمد آصف کے پسماندگان میں تین بچے اور بیوہ شامل ہیں ?